Breaking News

مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا: چین

سرکاری میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کی جانب سے اقتصادی راہداری لائحہ عمل کے فروغ سے مسئلہ کشمیر پر اس کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ چین سمجھتا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی حل طلب مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ دونوں ملک مشاورت اور بات چیت سے مسئلہ کشمیر مناسب انداز میں حل کر لیں گے۔ گینگ شوانگ نے کہا کہ چین کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب تنازعہ سمجھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اب یہ جامع عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کے عوام کو ریلیف ملے گا۔
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved