Breaking News

مسلم لیگ ن سے انڈر سٹیڈنگ کا باب کب کا بند ہو چکا، آصف زرداری

اسلام آباد: آصف زرداری پھر متحرک ہو گئے۔ انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں ڈیرے ڈال لئے۔ سابق صدر سے ڈاکٹر عاصم، قیوم سومرو اور فیصل صالح حیات سمیت دیگر قائدین نے ملاقاتیں کیں۔ آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا، بولے سابق وزیر اعظم کا کوئی دشمن نہیں، وہ اپنے دشمن خود ہیں، نون لیگ سے افہام و تفہیم کا باب بند ہو چکا، پیپلز پارٹی اپنی سیاسی حکمت عملی پر گامزن ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر عمل کرتے ہوئے جمہوریت کو مضبوط کیا جبکہ نون لیگ سیکھنے کی بجائے مغرور ہو گئی ہے اور اس نے جمہوریت کو کمزور کیا ہے۔ آصف زرداری نے نون لیگ پر جیبیں بھرنے کیلئے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کا الزام بھی لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت میں معیشت تباہ ہو گئی ہے، کسان اور مزدور برباد ہو گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved