Breaking News

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

لاہور: (بادبان نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبا ز شریف نے لندن سے لاہور پہنچتے ہی اہم مشاورتی اجلاس طلب کیا جس میں پار ٹی کے سینئر رہنما سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ ، غلام دستگیر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شر کت کی۔ اجلاس میں غیر متازعہ حلقوں پر امیدواروں کا اعلان مسلم لیگ ن کے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ شہبازشریف کے صاحبزادےحمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 124 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور اور صوبائی نشست پی پی 73 لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لیں گی۔این اے 73 سیالکوٹ سے خواجہ آصف ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔این اے 106 فیصل آباد سے رانا ثنا اللہ کو (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔این اے 78 نارووال سے احسن اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔این اے 108 فیصل آباد سے عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔این اے 81 گوجرانوالہ سے خرم دستگیر خان ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں کھینچا تانی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے شہبازشریف نے پارٹی رفقاء سے ملاقات میں اہم مشاورت کی ۔لاہورمیں ہونےوالی ملاقات میں پارٹی رہنماؤں نےشہبازشریف کوٹکٹوں کےفوری اعلان کا مشورہ دیا۔ قائدین کے مطابق ٹکٹوں کےاعلان میں تاخیرسےغیرمتنازع نشستوں پربھی اعتراضات اٹھ رہےہیں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved