Breaking News

مسلم لیگ ن کےرہنما عمرایوب تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرمملکت عمرایوب خان نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اورجہانگیر ترین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

عمرایوب خان نے تحریک انصاف کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کی جدوجہد میں عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سابق وزیرمملکت عمرایوب خان گوہرایوب کے صاحبزاد اور سابق صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پوتے ہیں۔

عمرایوب خان 2004 سے 2007 تک وزیرمملکت برائے خزانہ کے عہدے پر فائز رہے۔

سابق وزیرمملکت نے 2012 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کی نشست این اے 19 ہری پور سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

عمرایوب نے پی ٹی آئی کے امیدوار پر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 2014 میں دوبارہ 7 پولنگ اسٹیشنر پر ووٹنگ کی گئی تھی جس میں وہ کامیاب قرار پائے تھے۔

بعدازاں 2015 میں عمرایوب خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved