Breaking News

مشہور بالی وڈ اداکار قادر خان مداحوں سے بچھڑ گئے۔ بادبان رپورٹ۔

کینیڈا: بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان شدید علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

81 سالہ قادر خان دماغی مرض سپرا نیوکلیئر پالسی (Progressive Supranuclear Palsy) میں مبتلا اور کافی دنوں سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ رات اداکار کی حالت تشویش ناک ہوئی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، تاہم صبح سانس اکھڑنے کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

قادر خان 22 اکتوبر 1937ء کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved