Breaking News

مشہور کرکٹرز اور ان کی بیگمات کے درمیان عمر کا فرق

دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑیوں نے اپنے سے کم عمر خواتین سے شادی کر کے مثال قائم کی ہے کہ اگر محبت کا رشتہ مضبوط ہو تو دیگر تمام چیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔

مہندر سنگھ دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے۔ دھونی نے 4 جولائی 2010ء کو ساکشی سنگھ راوات سے شادی کی جو اس وقت ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور ساتھ ہی ٹرینی کی جاب بھی کر رہی تھیں۔ دونوں کی عمروں کے درمیان 7 سال کا فرق ہے اور ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ دھونی اور ساکشی کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام زیوا ہے۔

شعیب اختر

پاکستان اور دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز باؤلر شعیب اختر کی شادی جون 2014ء میں ہوئی۔ ان کی اہلیہ رباب کا تعلق ہری پور کے ایک کاروباری اور مذہبی گھرانے سے ہے۔ کہتے ہیں کہ شعیب اختر اور ان کی اہلیہ کے درمیان عمر کا بہت زیادہ فرق ہے۔ شادی کے وقت شعیب 42 جبکہ رباب صرف 23 سال کی تھیں لیکن دونوں اس کے باوجود اپنی ازدواجی زندگی میں خوش ہیں۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

دنیش کارتک

انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیش کارتک نے سکواش پلیئر دیپکا پالیکھل کارتک سے شادی کی۔ دیپکا عمر میں دنیش سے 6 سال چھوٹی ہیں۔

عرفان پٹھان

عرفان پٹھان کا شمار ایسے ممتاز باؤلرز میں ہوتا ہے جو انڈین سرزمین نے پیدا کیے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والا یہ مسلمان کھلاڑی خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کر رہا ہے۔ انہوں نے صفا بیگ سے شادی کی جو ان سے عمر میں تقریباً 10 سال چھوٹی ہیں۔ شادی کے وقت عرفان کی عمر 32 جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر 22 سال تھی۔ 2016ء میں دونوں کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔

سچن ٹنڈولکر

مذکورہ بالا تمام کھلاڑیوں کے برعکس لیجنڈ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنی سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کی۔ ان کی اہلیہ انجلی مہتا ایک ڈاکٹر ہیں اور سچن سے عمر میں 6 سال بڑی ہیں۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام سارا اور ارون ہیں۔

شیکھر دھون

انڈین کرکٹر شیکھر دھون کی اپنی اہلیہ عائشہ مکھرجی سے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ فیس بک کے ذرہعے رابطہ ہوا جو جلد ہی دوستی میں بدل گیا۔ دونوں نے 2012ء میں شادی کی اور ہنسی خوشی اپن زندگی بسر کر رہے ہیں۔ شیکھر دھون متعدد مرتبہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انھیں بدلنے میں ان کی اہلیہ عائشہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عائشہ مکھرجی بھی عمر میں شیکھر دھون سے بڑی ہیں اور دونوں میں 10 سال کا فرق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved