مصر میں گدھے کو ‘زیبرا’ بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز فاش ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہوگئے۔

وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ چڑیا گھر میں موجود ‘زیبرا’ کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کی تھوتھنی (منہ) سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، جبکہ اس ‘زیبرا’ کا منہ سرمئی رنگ کا ہے۔

بس پھر کیا تھا، انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.