Breaking News

مصیبت میں مدد کے لیے گُوگل کا نیا ’ایس او ایس‘ فیچر

اس اہم فیچر کا مقصد افراتفری میں لوگوں کی مدد اور ان کی جان بچانا ہے جبکہ فیچر کے تحت حادثے کی جگہ موجود افراد کے موبائل پر ازخود یہ الرٹ جاری ہوجائے گا اور یہ معلومات سرچ رزلٹ کے سب سے اوپر نمایاں انداز میں ظاہر ہوں گی۔ جائے واقعہ کی قربت کی بنا پر وقفے وقفے سے معلومات اور الرٹس بھی جاری کئے جاتے رہیں گے۔ گوگل کے مطابق اگر کسی واقعے کے بعد آپ بار بار اسے سرچ کرتے ہیں تو گوگل وقت کے لحاظ سے صورتحال کی ٹائم لائن دکھاتا ہے۔ گوگل میپس پر بحران سے متعلق ایک آئکن پر نمودار ہوجائے گا۔ اس میں ٹریفک جام، سڑکوں کی بندش اور دیگر جگہوں پر پناہ لینے کی معلومات بھی نمودار ہوتی رہیں گی۔

گوگل نے فی الحال 12 ممالک کے لیے یہ سروس شروع کی ہے جن میں امریکہ، جاپان، فلپائن، آسٹریلیا، کولمبیا، بھارت اور نیوزی لینڈ نمایاں ہیں اور یورپ و برطانیہ کے لیے اس کا اجرا بعد میں کیا جائے گا۔

گوگل ایس او ایس کے مطابق عوام الناس کو حفاظتی معلومات بھی دی جائیں گی تاکہ وہ خود اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جان بچاسکیں۔ گوگل نے امریکی ریڈ کراس اور فیڈرل ایمرجنسی مینجنمنٹ ایجنسی کے تعاون سے یہ سروس ڈیزائن کی ہے۔

گوگل نے کہا ہے کہ اگر دنیا کے دیگر ممالک میں کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو ایس او ایس سروس کو وہاں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved