Breaking News

معاشی ترقی کی شرح 10 سال بعد پہلی بار 5 اعشاریہ 3 فیصد رہی: اکنامک سروے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکنامک سروے 2017ء۔2018ء پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کے سبب ڈالر کی قدر 5 روپے بڑھی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس ریکارڈ سے متعلق پیپلز پارٹی کے اعداد و شمار گمراہ کن ہیں۔ وزیر خزانہ کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے، مجموعی قرض بڑھ کر بیس ہزار آٹھ سو بہتر ارب ہو گئے ہیں تاہم اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے رجوع نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، کہتے ہیں فی کس آمدن سولہ سو انتیس ڈالر ہو گئی ہے۔

اکنامک سروے کے مطابق، پاکستان کی معاشی ترقی آٹھ سال کے بعد پہلی بار پانچ اعشاریہ تین فیصد ہو گئی ہے، تاہم ہدف پانچ اعشاریہ سات فیصد مقرر کیا گیا تھا۔ صنعتی شعبے میں بہتری کا رجحان ہے جبکہ پاکستانی معیشت تین سو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ آئندہ ماہ سال کیلئے ترقی کا ہدف چھ فیصد ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران کیا کھویا؟ کیا پایا؟ وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے اقتصادی سروے پیش کر دیا۔ انہوں نے نوید سنائی کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، جلد جی ٹونٹی میں شامل ہو جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سوا 7 ارب ڈالر ہو گیا ہے، مجموعی سرمایہ کاری پانچ ہزار چھبیس ارب روپے ہو گئی ہے اور صنعتی شعبے میں بہتری کا رجحان ہے۔ زرعی ترقی کی شرح میں وزیر اعظم کے کسان پیکج نے اہم کردار ادا کیا۔ چاول اور گنےکی پیداوار میں 4 اعشاریہ 12 فیصد اضافہ ہوا۔

غربت کی شرح میں بہتری ہوئی ہے۔ فی کس آمدن بائیس فیصد بڑھ کر 1629 ڈالر ہو گئی ہے۔ دہشتگردی کے باعث پاکستان کو اب تک ایک سو تیئس ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ حکومت ہر سال دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لئے سو ارب روپے مختص کرتی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ٹیکس ریونیو ہدف سے کم رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved