Breaking News

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج کی فائرنگ، برہان وانی کے ساتھی سمیت 12 نوجوان شہید

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ گیارہ نہتے نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بارہ مولہ کے علاقے رامپور اور اڑی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے آٹھ کشمیریوں جبکہ پلوامہ کے علاقے میں برہان وانی کے قریبی ساتھی اور ان کی جگہ لینے والے کمانڈر سبزار احمد بھٹ اور فیضان احمد بھٹ سمیت تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ان افراد کو دورانِ حراست گولیاں ماری گئیں۔

سبزار کی شہادت کے بعد سری نگر میں کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔ طلباء بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ جھڑپوں میں درجنوں کشمیری زخمی ہو گئے۔

ادھر حریت رہنماء شبیر شاہ نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں نہتے لوگوں اور نمازیوں کو شہید کیا جا رہا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا۔

وادی میں سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج کئی گھروں میں گھس گئی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

f

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved