Breaking News

ملتان میٹرو منصوبہ ناکام، ساری داستان کھل کر سامنے آ گئی، شاہ محمود

لاہور:شاہ محمود قریشی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کا میٹرو منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ملتان کے اراکین اسمبلی نے بھی کہا میٹرو کی ضرورت نہیں، ملتان کا سب سے بڑا مسئلہ ناقص سیوریج سسٹم ہے، شہباز شریف نے کہا ملتان میٹرو کا منصوبہ نہیں رکے گا، ملتان میٹرو منصوبے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے الزاام لگایا کہ حکومت این اے 120 میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ این اے 120 میں ترقیاتی کام بھی جاری ہیں، مریم نواز جس یونین کونسل جاتی ہیں اسے سیل کر دیا جاتا ہے، مریم نواز کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ این اے 120 میں 29 ہزار کے قریب ووٹرز کا نادرا کے پاس ریکارڈ ہی نہیں، معمولی بات نہیں، اگر نادرا ان 29 ہزارکی شناخت نہیں کر سکا تو ان 29 ہزار ووٹ کو کینسل ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved