Breaking News

ملٹری کورٹس فوج کی خواہش نہیں ملکی ضرورت ہیں۔۔۔۔پاکستان کا کرمنل جسٹس سسٹم دہشت گردوں سے متعلق مقدمات کو حل کرنے میں مؤثر نہیں تھا۔۔ملٹری کورٹس سے متعلق پارلیمنٹ کا متفقہ فیصلہ تھا۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ :میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی ایک لہر تھی لیکن 2008 کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی، آپریشن کے واقعات میں دہشتگرد گرفتار بھی ہوتے تھے۔

پاکستان کے عدالتی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کرمنل جسٹس سسٹم دہشت گردوں سے متعلق مقدمات کو حل کرنے میں مؤثر نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے متعلق پارلیمنٹ کا متفقہ فیصلہ تھا، پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں کے حق میں فیصلہ دیا اور پارلیمنٹ نے 2 سال کے لیے فوجی عدالتوںٕ کی مدت میں توسیع کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیا آج وہ جوڈیشل سسٹم ہے کہ زیر التوا کیسز لیے جا سکیں، ملٹری کورٹس نے دہشتگردوٕں پر ایک خوف طاری کیا ہے، پارلیمنٹ نے فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ کیا تو وہ جاری رہیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved