Breaking News

ملکی برآمدات بڑھانے کے نام پر افسران کے بیرون ملک سیر سپاٹے ، ایک سال میں کروڑوں روپے اڑا

ملکی برآمدات بڑھانے کے نام پر افسران بیرون ممالک سیر سپاٹے کرنے لگے ۔ وزارت تجارت اور ذیلی اداروں کے افسران نے ایک سال میں 90 لاکھ روپے سے زائد کے 42 غیر ملکی دورے کئے مگر حکومت برآمدات بڑھانے میں پھر بھی ناکام رہی ۔
مئی دو ہزار سولہ سے جون دو ہزار سترہ تک وزارت تجارت کے افسران نے بیالیس غیر ملکی دورے کئے۔وزارت تجارت کے بیالیس غیر ملکی دوروں پر نوے لاکھ سے زائد کے اخراجات آئے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق امریکہ،برطانیہ،ملائشیا،ترکی،چین سمیت روس اور یورپی ممالک کے دورے کئے گئے۔ وزارت تجارت کے ذیلی ادارے سٹیٹ لائف کے افسران نے آٹھ غیر ملکی دورے کئے۔
نیشنل انشورنس کمپنی کے افسران نے دو غیر ملکی دوروں پر لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے۔ انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن کے افسران نے ایک سال میں37 غیر ملکی دورے کئے۔
نیشنل ٹیرف کمیشن کے افسران نے ایک سال میں42 غیرملکی دوروں پر اکیاسی لاکھ سے زیادہ خرچ کر ڈالے ۔ وزارت تجارت کے ذیلی ادارے ٹی اے ڈی پی کے افسران نے ایک سال میں53 غیرملکی دورے کئے۔
جن پر ایک کروڑ65 لاکھ سے زائد خرچ کئے گئے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved