Breaking News

ملک میں علاج وہی کرا سکتا ہے جو مالدار یا بااثر ہو۔۔ اسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ ایک ایک بستر پر 3،3 مریض پڑے ہیں۔۔ چیف جسٹس راولپنڈی میں ادارہ امراض قلب میں تقریب سے خطاب۔۔

راولپنڈی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب میاں ثاقب نثار کا کہناہےکہ طبی سہولتوں کی مخدوش صورتحال ریاست کی ناکامی ہے۔

راولپنڈی میں ادارہ امراض قلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ اسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر نہیں، اسپتالوں کی یہ حالت ہے کہ ایک ایک بستر پر 3،3 مریض پڑے ہیں، اسپتالوں کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں بہت کچھ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، محنت کرکے مایوسی کی زندگی سے بچا جا سکتا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں طبی سہولیات صرف صاحب ثروت افراد کو حاصل ہیں، طبی سہولتوں کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے، صحت کی سہولیات کے لیے فنڈز فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ججز بھی اسپتالوں کی بہتری کے لیے معاونت فراہم کرتے رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved