Breaking News

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہے گا تاہم اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی سندھ و میدانی پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اتوار کو گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو، استور، گلگت، گوپس، ہنزہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات، کالام، زیارت منفی 06، کوئٹہ، دیر، بگروٹ منفی 05، پارچنار منفی 03، مالم جبہ، راولاکوٹ، دالبندین منفی 02، چترال، مری، میر کھانی اور لوئر دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved