Breaking News

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، متعدد گھروں میں‌پانی داخل

راولپنڈی: مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ راولپنڈی میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ، گھروں میں پانی داخل ہوگیا ، موسم کی خبردینے والے کہتے ہیں آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ، کراچی میں بھی بوندا باندی متوقع ہے ۔ بارش کہیں رحمت بنی تو کہیں انتظامیہ کی غفلت کے باعث زحمت بن گئی ۔ راولپنڈی میں تیز بارش کے بعد صورتحال خراب نظر آئی ۔ کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب آگئیں ، ڈھوک کھبہ ، جامع مسجد روڈ اور ڈھوک کالا خان میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ انتظامیہ نہ پہنچی تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا ۔ اٹک میں بھی موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا ۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات پیش آئیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔ اسلام آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، پشاور ، ہزارہ اور کشمیر میں بادل برسیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved