Breaking News

موٹرسائیکل سواروں سے کاغذات کی آڑ میں رشوت لی جاتی ہے، ڈی جی نیب سندھ

نوجوان خطاطوں کے مابین کیلی گرافی کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی نے کہا کہ آرٹس کونسل کے خلاف اگر نیب انکوائری کررہی ہے تو اس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سندھ میں احتساب کا نیا قانون اور سابق ڈی جی کے ڈی اے سمیت عدالت میں زیرسماعت معاملات پر رائے نہیں دے سکتا، کراچی اور حیدر آباد میں اسکول، کالجز اور جامعات میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلیے کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹیز بنانے پرکام کررہے ہیں۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ڈی جی نیب کراچی نے تقریب کے اختتام پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ آرٹس کونسل  کے خلاف بدعنوانیوں کی تحقیقات کا انھیں علم نہیں ہے تاہم اگر ایسی کوئی تحقیقات کی جارہی ہیں تو انھیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے نیب کی تحقیقات کے نتیجے میں لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے والے افسران کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اقدام نیب کی ہائیکورٹ کو فراہم کردہ فہرست کے تحت کیا جارہا ہے، مجموعی طور پر 5سو افسران کی فہرست ہے جنھوں نے رضاکارانہ واپسی اور پلی بارگین کے تحت خزانے کی لوٹی ہوئی رقم جمع کرائی،کرپشن معاشرے میں سرایت کرچکی ہے اس کے خاتمے کیلیے ہمہ جہت کوششوں کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں الطاف باوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے میںکرپشن کا یہ عالم ہے کہ موٹرسائیکل سوار سے کاغذات دکھانے کے نام پر رشوت وصول کی جاتی ہے اور اعلیٰ افسران کروڑوں اوراربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں میں بددیانتی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں کیلی گرافی کے مقابلے میں آرٹس کونسل کی ماہ نور خان نے پہلی، جامعہ کراچی کی ریحانہ رفیق نے دوسری اور سوہا اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے آرٹس کونسل کی جانب سے پہلی پوزیشن کو 25 ہزار،دوسری پوزیشن کو 15 ہزار، 10ہزار اور مقابلے میںشرکت کرنے والے خطاطوںکو 5،5 ہزارانعام دینے کابھی اعلان کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved