Breaking News

مٹھی کے پرائمری اسکول میں پانچویں جماعت کے4 بچوں کی شادی کرائے جانے کا انکشاف

تھرپارکر میں انتظامیہ کم عمر بچوں کی شادیوں کی روک تھام کے قانون “سندھ چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ 2013 ” پر عمل نہیں کراسکی ہے۔ تھرپارکر کے ضلع ہیڈ کوارٹرمٹھی کی پاڑھا کالونی کے اسکول میں چار بچوں کی کم عمر ہونے کےباوجود ایک سے تین ماہ کے اندر شادی کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی بچوں اور اسکول انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے۔

مٹھی کی پاڑھا کالونی پرائمری اسکول میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کا طالب علم 12 سالہ کرن ولد محبتو گواریو،12 سالہ پریم ولد بھیموں کولہی،13 سالہ روی ولد بھورو گواریو اور 16 سالہ غلام قادر لنجو کی شادی والدین نے کرادی ہے۔ یاد رہے کہ کم عمری کی شادی پر سندھ میں پابندی عائد ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے والدین اور شادی کرنے والے پر مقدمہ درج ہوتا ہے۔ اس جرم کی سزا 3 سال ہے اور جرمانہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ قانون کے مطابق شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی کی عمر 18 سال ہونا لازمی ہے۔ تاہم تھرپارکر میں اس قانون کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔ 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved