Breaking News

مکہ مکرمہ میں حج اور عازمین کے امور سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے

حرمین نیوز ڈاٹ کام: مکہ مکرمہ میں حج اور عازمین کے امور سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری و نجی اداروں نے ضیوف الرحمان کے قیام و طعام ، صحت نگہداشت، امن و امان، پانی ، صفائی اور حج آگہی سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے۔ گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل حج اداروں کے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ کوشش کی گئی ہے کہ ارض مقدس آمد سے لے کر قیام او رپھر واپسی تک ضیوف الرحمان کو مطلوب تمام سہولتیں معیاری شکل میں مہیا ہوں۔ خالد الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے تمام سرکاری و نجی ادارے ضیوف الرحمان کی خدمت کیلئے جملہ وسائل وقف کئے ہوئے ہیں۔ ہمارے لئے یہ اعزاز کی بات ہے۔ ارض مقدس کی خدمت سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہو سکتا ۔ وزارت حج و عمرہ نے حج اسکیمیں نافذ کرنے کیلئے 95ہزار سے زیادہ ملازم مہیا کئے ہیں۔ معلمین ، مرشدین اور بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ سمیت تمام اہم اداروں کے اہلکاروں کو خصوصی کورس کرائے گئے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے 10ہزار افراد زائرین کی خدمت کیلئے تعینات کر دیئے۔ سربراہ انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے بتایا کہ امسال تیسری سعودی توسیع سے زائرین حرم بھرپور استفادہ کریں گے۔ مکہ مکرمہ کے میئر ڈاکٹر اسامہ البار نے بتایا کہ بلدیاتی کونسلیں ، امن عامہ کا ادارہ ، مجاہدین ، اسکاﺅٹس او رعارضی ہیلتھ کنٹرولر ضیوف الرحمان کی خدمت میں لگ گئے ہیں۔ میونسپلٹی نے 10بلدیاتی کونسلوں اور 27مراکز کو مشاعر مقدسہ میں مہمانان حرم کی خدمت کیلئے مقرر کردیاہے۔ 13 ہزار سے زیادہ کارکن مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں جدید آلات سے آراستہ ہو کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منیٰ میں 3500دکانیں ، ریستوران ، کیفیٹریا، بیکری، لانڈری اور حجاموں کی دکانیں کھلوا دی گئی ہیں۔ قربانی کیلئے مویشیوں انہیں ذبح کرنے کیلئے مذابح اور گوشت تقسیم کرنے و محفوظ رکھنے کیلئے کولڈ اسٹوریج کا بندوبست کیا گیا ہے۔ رمی کو محفوظ بنانے اور آسانی کے ساتھ جمرات کو کنکریا ںمارنے کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حج و دینی آگہی کا جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ 24گھنٹے پانی و بجلی کی فراہمی و نکاسی نیز حرم سے مشاعر مقدسہ اور وہاں سے حرم کیلئے آمد و رفت کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 16 ہیلی کاپٹرز مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ کی فضاﺅں میں 14گھنٹے نگرانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ فضائی ایمبولینس کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ شہری دفاع اور سکیورٹی فورس کے ضمن میں ہزاروں اہلکار مقرر کئے گئے ہیں۔ اہل و عیال اور اعزہ سے رابطے کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولتیں مہیا کر دی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved