Breaking News

مکی آرتھر کی پھونک سے فواد کی امیدوں کا دیا پھر ٹمٹمانے لگا

کوچ کی ’’پھونک ‘‘سے فواد کی امیدوں کا دیا پھر ٹمٹمانے لگا کیونکہ مکی آرتھر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں40 کی اوسط سے رنزکے انبار لگانے والے مڈل آرڈربلے باز کو ’’ڈومور‘‘ کا پیغام دینے کیساتھ ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب کیلئے جارحانہ کھیل پیش کر نے کا کہہ دیا، انہوں نے کہا فواد کو چوکے ،چھکے لگانے کی تکنیک بہتر کرنے کیساتھ ساتھ مسلسل رنز بنانے ہوں گے جبکہ فاسٹ با ؤلر سہیل خان جوکررہے وہ قابل تعریف ہے مگر وہ خو د ایک دہائی پرانے ہیں، ایک انٹر ویو میں مکی آرتھر نے زور دیتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہر کھلاڑی انفرادی طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائے۔ کیونکہ جب تمام لوگ اپنا اپنا حصہ ڈالیں گے تو پاکستانی ٹیم مضبو ط ہوگی اور زیادہ فتوحات ملیں گی۔

انہوں نے کہا آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کے با وجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے کیونکہ خوش فہمی میں مبتلاہونے سے صرف نقصان ہوگا ،انہوں نے کہا ہماری ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم اب ہمیں ٹیسٹ کرکٹ میں پھر سے سرفہرست آنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے گزشتہ سال درجہ بندی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم مصباح الحق اور یونس خان کی کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد قومی ٹیم کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں وائٹ واش شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس وقت اس کا ساتواں نمبر ہے، پی ایس ایل کے بعد قائداعظم ٹرافی میں وکٹوں کے انبار لگانے والے فاسٹ با ؤلر سہیل خان کے بارے میں مکی آرتھر نے دلچسپ رائے کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا سہیل خان جو کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے مگر وہ ایک دہائی پرانے ہیں ،یادرہے کہ سہیل خان کی مکی آرتھر سے تلخ کلامی کے قصے عام ہوئے تھے اور اس کے بعد بھرپور پرفارمنس کے باوجود فاسٹ با ؤلر کو تاحال قومی ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا ،مکی آرتھر کے عمر اکمل کیساتھ بھی تعلقات اچھے نہیں ہیں اور شاید اسی وجہ سے اب عمر اکمل کا کیریئر بھی ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔یاد رہے کہ مسلسل فتوتحات کی وجہ سے بورڈ میں مکی آرتھر کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved