Breaking News

میرانشاہ :پاکستان الیون نے یوکے میڈیا الیون کیخلاف پہلی وکٹ گنوا دی

میرانشاہ ;میرانشاہ میں پاکستان الیون اور یوکے میڈیا الیون کے درمیان کرکٹ میچ میں پاکستان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، یونس خان سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں شاہد آفریدی ، یونس خان ، انضمام الحق ، وجاہت اللہ واسطی ، یاسر حمید بھی شامل ہیں ۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے ترانے بجائے گئے ۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر خصوصی طور پر گرائونڈ میں آئے اور دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی ۔ ٹی 20 میچ کو دیکھنے کیلئے صبح سے ہی گرائونڈ کے باہر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
پاکستان الیون کی جانب سے یاسر حمید اور کامران اکمل نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور اپنی ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا ۔ میچ کے دوران تماشائیوں کی بڑی تعداد تالیاں بجا بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ یاسر حمید کی گری جو ایک شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ ان کے بعد عمر امین وکٹ پر آئے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved