Breaking News

میری تقریر کو جواز بنا کر طوفان کھڑا کردیا گیا ہے،الطاف حسین

میری تقریر کو جواز بنا کر طوفان کھڑا کردیا گیا ہے،الطاف حسین
لندن / کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کیسے ہی حالات رہے میں آئندہ قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کروں گا، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میری تقریر کو جواز بنا کر ایم کیو ایم کے خلاف طوفان کھڑا کردیا گیا ہے۔

لندن سے جاری متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذمہ دار کتنی ہی غفلت کا مظاہرہ کریں، قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کروں گا، تحریک کی قیادت کرتا رہوں گا، آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔
اپنے تازہ بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تقریر کو جواز بنا کر ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کا طوفان کھڑا کر دیا گیا، مجھ پر مقدمات کی باتیں کی جا رہی ہیں، میرے خطابات پر پابندی کیلئے ٹی وی چینلز کو حکم نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔
الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ اگرمیرے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کیا جاتا ہے تو شوق سے کیا جائے، ایم کیو ایم کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو بھی شوق سے کیا جائے، میرا اور عوام کا رشتہ قائم ہے اور قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو غدار قرار دے کر ہر طرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں، جتنا پروپیگنڈا کیا جائے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے اپنے خطاب میں پاک فوج کے خلاف نازیبا، بے ہودہ اور منفی پروپگنڈہ کرتے ہوئے شر انگیز الفاظ اور الزامات کی بوچھاڑ کی، جس پر پاک فوج کے ترجمان اور حکومتی عہدے داروں کی جانب سے بھی سخت مؤقف ظاہر کیا گیا، جب کہ دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں میں بھی الطاف حسین کی تقریر اور الزامات کے خلاف قرار داد جمع کی گئیں، جس میں الطاف حسین کی تقریر کی مذمت اور قومی سلامتی کے اداروں کو ہر صورت تحفظ اور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔f

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved