Breaking News

میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔۔مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں۔۔کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا۔ عطاءالحق قاسمی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں

بادبان رپورٹ : معروف دانشور اور مصنف عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔

عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں اور کسی سے بھی مخلص نہیں ہیں، انہوں نے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا، میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔

عطاء الحق قاسمی نے کہا کہ بطور چیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے، مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا، استعفے سے پہلے نواز شریف کو لکھا کہ ٹولے نے رکاوٹ ڈالی، استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved