میگا منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت میں پیشی کے لیے بینکنگ کورٹ پہنچ گئے۔ 

سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کی عبوری ضمانت کا آج آخری روز ہے اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں مزید توسیع کا فیصلہ آج ہوگا۔

کیس کے تفتیشی افسر عدالت کو  پیشرفت سے آگاہ کریں گے اور مفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی۔