Breaking News

میں اور میرا خاندان مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں: عائشہ گلالئی

اسلام آباد:  منفرد نظر آنے کی خواہش، توجہ حاصل کرنے کی کوشش یا کچھ اور؟ تحریکِ انصاف کی باغی رہنماء عائشہ گلالئی نے ایک اور دبنگ انداز اپنا لیا۔ وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔ اراکین خاتون ایم این کو دیکھتے رہ گئے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قبائلی زبان میں اس پگڑی کو پینتھر کہتے ہیں اور پینتھر مافیا کا اکیلے مقابلہ کرتا ہے، میں اور میرا خاندان بھی مافیا کا اکیلے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رضیہ سلطانہ کو بھی جب مردوں کا مقابلہ کرنا پڑا تو انہوں نے پگڑی پہن لی تھی، میں نے بھی پہن لی ہے، اس کے ذریعے خواتین کو اپنے حق کیلئے ڈٹ جانے کا پیغام دینا چاہتی ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved