Breaking News

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوگی۔

نئے وزیراعظم کی دوڑ میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سید نوید قمر، ایم کیو ایم پاکستان کی کشور زہرا، جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ میدان میں ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے لئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہیں جنہیں مسلم لیگ (ق) کی بھی حمایت حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی کو جمعیت علما اسلام (ف) کی حمایت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں 342 کے ایوان میں وزارت عظمی کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت یعنی کم از کم 172ووٹوں کی ضرورت ہوگی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ایوان میں 188 ووٹ ہیں، اس کے علاوہ اتحادیوں کے ووٹ الگ ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کو قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور، شازیہ مری اور غلام ربانی کھر کو بھی بیرون ملک سے بلوا لیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لئے متفقہ امیدوار لانے کے لئے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں اپنا اپنا امیدوار لے آئیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی نے متفقہ امیدوار نہ لانے پر غیرجانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے لئے نااہل قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved