Breaking News

نامنظور رجسٹریشن والی آئی این جی اوز کو اپیلوں کے فیصلے تک کام کرنیکی اجازت

وزیر داخلہ احسن اقبال سے مختلف ممالک کے سفراء اور ہائی کمشنرز نے ملاقات کی۔ سفراء سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیماریوں اور غربت کے خاتمے میں بین الاقوامی غیرسرکاری تنظیموں کا اہم کردار ہے، معاشی و اقتصادی ترقی میں بھی آئی این جی اوز کا کام قابل تعریف ہے، طریقہ کار اختیار نہ کرنے والی این جی اوز کی رجسٹریشن درخواستیں مسترد کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ این جی اوز اپیلوں کے حتمی فیصلے تک پاکستان میں کام جاری رکھ سکتی ہیں، پاکستانی حالات کی مناسبت سے این جی اوز کی فنڈنگ کی نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے، اب انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان 35 لاکھ افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے، عالمی برادری افغان مہاجرین کی جلد وطن واپسی کیلئے پاکستان کی مدد کرے، ملاقات کرنے والے وفد میں یورپی یونین، امریکہ، کینیڈا اور ناروے سمیت برطانیہ اور آسٹریلیا کے ہائی کمشنرز شامل تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved