Breaking News

نندی پور ریفرنس: بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ۔ بریت کی درخواست پر بابر اعوان کے دلائل مکمل۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو حکم دیا تھا کہ کسی کی تضحیک نہ کریں اور آگ لگا کر منصوبے میں تاخیر کرنے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کریں مگر نیب نے ان لوگوں کو چھوڑ کر ہمارے خلاف جلدی سے ریفرنس بنا دیا۔بابر اعوان۔ عدالت ریفرنس کا فیصلہ 20 فروری کو سُنائے گی۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
بابر اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر کبھی بھی ایسی سمری کی منظوری نہیں دیتا یہ کام سیکرٹری کا ہے، چیئرمین نیب نے لکھا کہ وہ مطمین ہیں کہ ملزمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں مگر دائر کئے گئے ریفرنس میں میرا نام کہیں بھی نہیں ہے، سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو حکم دیا تھا کہ کسی کی تضحیک نہ کریں اور آگ لگا کر منصوبے میں تاخیر کرنے والوں کیخلاف ریفرنس دائر کریں مگر نیب نے ان لوگوں کو چھوڑ کر ہمارے خلاف جلدی سے ریفرنس بنا دیا۔

نیب کے پراسیکیوٹر ذیشان مسعود نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب نے بابر اعوان اور دیگر چھ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی ہدیات کی تھی، ریفرنس دائر کرنے سے پہلے وزارت قانون سے رائے لی گئی۔ وزارت قانون کے جواب میں درج ذمہ داران کے ناموں میں بابر اعوان کا تیسرا نمبر ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بابر اعوان کے وزیر بننے سے پہلے وزارت قانون نے یہ سمری منظور کی اور ساتھ ہی لکھا کہ فوری کام شروع کیا جائے، اٹارنی جنرل نے بھی وہی سمری منظور کی، سمری کی منظوری کے بعد وزارت قانون اور وزارت خزانہ نے حکومتی گارنٹی فارم پر دستخط کرنے تھے، وزارت خزانہ نے تو گارنٹی فارم پر دستخط کر دیئے مگر وزارت قانون نے نہیں کئے اور بابر اعوان کی وزارت کے دوران فارم پر دستخط کرنے میں ایک سال لگا دیا گیا۔ ٹرائل شروع ہونے پر عدالت کو ملزمان کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات کا بھی بتائیں گے۔
عدالت ریفرنس کا فیصلہ 20 فروری کو سُنائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved