Breaking News

نوازشریف پر جوتا پھینکنے کا واقعہ، مقدمہ درج، ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان عبدالغفور ، منور حسین اور محمد ساجد کو کینٹ کچہری میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں جوڈیشل مجسوٹریٹ زرتاشہ بگٹی کے روبروپیش کیا گیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم پر جوتا پھینکا جس پر انہیں موقع سے گرفتارکیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش درکار نہیں اس لئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے ۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved