Breaking News

نواز شریف عدلیہ کو للکار رہے ہیں، نظر ثانی اپیل آئی تو بطور فریق پیش ہوں گا’

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ریلی کا فلاپ شو کیا، عمران خان کا تیرہ اگست کو لیاقت باغ میں جلسہ کامیاب ہو گا اور لیاقت باغ چھوٹا پڑ جائے گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے موجودہ حکومت اور نواز شریف پر بھی خوب تنقید کی انہوں نے نواز شریف کو زخمی سانپ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کے بعد نواز شریف عدلیہ اور فوج کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی کا کہنا تھا کہ 70ویں یوم آزادی پر بھرپور جشن لیاقت باغ میں منایا جائے گا۔ عامرکیانی نے جلسے میں خواتین کو بھی شرکت دے دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved