Breaking News

‘نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر جو بیانیہ پیش کیا وہی پارٹی کا مؤقف ہے’

 

پروگرام میں نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مفاہمت چاہتی ہے، نواز شریف بڑے پیمانے پر انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، آج کی میٹنگ میں چودھری نثار شامل نہیں تھے، نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سب نے تجاویز دیں، نواز شریف نے جی ٹی روڈ پر جو بیانیہ دیا وہی پارٹی کا مؤقف ہے۔
رانا ثناء الہہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس کے ججز میں سے کسی بھی جج کوحدیبیہ کیس میں بطورجج نہیں بیٹھنا چاہیے، جسٹس آصف سعید اگر کیس سنتے تو ستر سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوتا۔ وزیر قانون پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خادم حسین رضوی کے 12 میں سے ساڑھے 11 مطالبے مان لیے، مذاکرات بھی جاری ہیں، مظاہرین زاہد حامد کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ختم نبوت کے معاملے پر کوئی دوسری رائے نہیں، مظاہرین کی بات سے پوری قوم متفق ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved