Breaking News

نواز شریف کے اجلاس پر اجلاس، خاقان اور نثار سے بھی ملاقاتیں، سیاسی پلان پر غور

اسلام آباد: نواز شریف کی واپسی کے فوراً بعد شہر اقتدار میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔

نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اہم قومی امور پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اور پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چودھری نثار نے بھی بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نواز شریف کو سیاسی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

سابق وزیر اعظم سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزراء دانیال عزیز، زاہد حامد، عبد القادر بلوچ، سینیٹر آصف کرمانی، پرویز رشید اور سردار مہتاب خان نے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved