Breaking News

نوڈلز تنازع: امیتابھ، مادھوری، پریتی پر مقدمہ

نیسلے انڈیا اور پانچ دوسروں پر یو پی فوڈ ریگولیٹر ایف ایس ڈی اے نے جبکہ تینوں اداکاروں پر ایک مقامی ایڈوکیٹ نے مقدمے دائر کیے۔

ہندوستان کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایف ایس ڈی اے کو میگی کے نمونوں کے ٹیسٹ میں مقررہ حد سے زائد مقدار میں مونو سوڈیم گلیٹامیٹ اور لیڈ ملی تھی۔

ایف ایس ڈی اے نے یہ نمونے بڑا بنکی کے ’ایزی ڈے‘ سٹور سے حاصل کرنے کے بعد جانچ کیلئے بھجوا دیے تھے۔

ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا کہ نمونوں میں لیڈ مقررہ حد سے 17 گنا زیادہ خطرناک تعداد میں موجود تھی۔

یونین کنزیومر افیئرز منسٹری نے ’فوڈ سیفٹی سٹنڈرڈز اتھارٹی‘ سے بھی معاملہ دیکھنے کو کہا ہے۔

ادھر، ایک مقامی ایڈوکیٹ نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ’عوام کی صحت کیلئے نقصان دہ‘ میگی نوڈلز کی تہشیر پر تینوں بولی وڈ سٹارز کے خلاف مقدمہ دائر کروایا۔

ابھی تک کمپنی نے مقدمہ ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مقامی ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ تینوں اداکاروں نے ٹی وی اشتہاروں میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ نوڈلز صحت کیلئے اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا تینوں سٹارز نے نوڈلز کو اچھا قرار دینے کیلئے بھاری معاوضہ وصول کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ’بد نیتی پر مبنی ان غلط اشتہاروں کےذریعے ملک کے بچوں اور نوجوان نسل کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی گئی‘۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved