Breaking News

نیب ریفرنسز: عدالت کا نیا قطری خط لینے سے انکار، واجد ضیا کو واپس کر دیا

نیب گواہ واجد ضیا نے حمد بن جاسم کا 6 جولائی کا اصل خط عدالت میں پیش کیا۔ مریم نواز کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ واجد ضیا اب کوئی دوسرا خط پیش کر رہے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا ریکارڈ پر لےآئیں کہ کل جمع کرایا گیا خط اس سے مختلف ہے جو واجد ضیا کو واپس کر دیا گیا۔

واجد ضیا نے التوفیق کمپنی اور حدیبیہ پیپر ملز میں معاہدے کا مسودہ عدالت میں پیش کیا تو امجد پرویز نے اعتراض اٹھایا کہ یہ ڈرافٹ قانون شہادت پر پورا نہیں اترتا۔ واجد ضیا نے کہا کہ انہوں نے یہ دستاویزات نیب سے حاصل کیں۔

جے آئی ٹٰ سربراہ واجد ضیا نے حدیبیہ پیپر ملز کے ڈائریکٹر کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تو امجد پرویز نے کہا کہ یہ غیر متعلقہ اور ناقابل تسلیم ہے۔ خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا کہ پیش کی گئی دستاویزات فوٹو کاپی سے کاپی کرائی گئی ہیں اور تصدیق شدہ بھی نہیں ہیں۔ لندن فلیٹ سے متعلق نیلسن اور نیسکول کمپنی کی لینڈ رجسٹری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔ واجد ضیا 20 مارچ کو آئندہ سماعت پر بیان جاری رکھیں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved