Breaking News

نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پر کل فرد جرم عائد ہو گی

اسلام آباد:  عدالت نے سابق وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ سماعت پر ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر جج احتساب عدالت نے کہا تھا کہ ایک ملزم آتا ہے تو دوسرا جاتا ہے، اس لئے غیرحاضر ملزمان کا کیس الگ کر ر ہے ہیں۔

دوسری جانب، حسن نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف کا فی الحال پاکستان جانے کا پروگرام نہیں ہے۔

نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس کے معاملے میں نامزد ملزم ہیں۔ عدالت کے باہر چسپاں کئے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ حسن اور حسین نواز اگر ایک ماہ کے اندر احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ جاری کر دیئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved