Breaking News

نیب لاہور میں طلب شریف فیملی اب تک غیر حاضر

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی سے لندن فلیٹ کی خریداری اور اس کے لئے آمدنی ذرائع معلوم کرنے کے لئے گزشتہ روز طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو آج طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم نیب لاہور میں شریف فیملی کی منتظر ہے اور ٹیم 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظار کرے گی۔

اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ طارق شفیع کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے جب کہ شریف فیملی کے قریبی حلقوں کا کہنا تھا کہ انہیں طلبی کے حوالے سے کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved