نیب نے ملک ریاض کو کھربوں روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار

نیب نے بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کو طلب کر لیا
نیب حکام کی ملک ریاض کو کیس سے متعلق تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت
اسلام آباد(بادبان رپورٹ ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کو (آج) طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کو آج دوپہر 2 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ملک ریاض کو ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس سے متعلق طلب کیا گیا ہے۔نیب کے تفتیشی افسران ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کریں گے جب کہ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے سوالنامہ بھی تیار کر لیا گیا۔ ملک ریاض کو تحریری جواب جمع کرانے کا کہا جائے گا۔ملک ریاض کو کیس سے متعلق تمام دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔