Breaking News

نیشنل سیونگ کی مختلف اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ متوقع

کئی ماہ کے بعد حکومت نے بچت اسکیموں کے ریٹ میں اضافہ کا ارادہ کر ہی لیا۔ خصوصا ریٹائرڈ ملازمین، پینشنرز اور بیواوں کے لئے خوشخبری ہے کہ حکومت 14 ماہ کے بعد نیشنل سیونگ اسکیموں کے منافع جات کی شرح بڑھانے سے متعلق تیاریوں میں مصروف ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مختلف اسکیموں کے ریٹ میں 14 ماہ کے بعد 0.30 فیصد سے 0.75 فیصد اضافہ متوقع ہے، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ طویل مددتی بانڈز کی شرح بڑھ جانے سے بچت اسکیم کے ریٹ میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے، جس کا باقائدہ اعلان 30 اپریل کو متوقع ہے۔

اس وقت پینشنرز اور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9.36 فیصد، اسپیشل سیونگ اسکیم کا شرح منافع 6.03 فیصد اور ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 6.54 فیصد ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved