نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ بادبان سپورٹس

ماؤنٹ مونگانوائے: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

بے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے بھی شاندار بیٹنگ کی گئی تاہم مقررہ اوور میں مہمان ٹیم 326 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔