نیو ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکار نے عمارت کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون کیمرے پر فائرنگ کی۔ جس سے ڈرون کیمرا نیچے آ گرا۔ اہلکاروں نے ڈرون آپریٹ کرنے والے تین چینی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
تینوں چینی بغیراجازت نئے ایئرپورٹ کی ویڈیو فوٹیج بنا رہے تھے۔ سیکیورٹی حکام نے چینی باشندوں اور ڈرون کیمرا تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔