Breaking News

ن لیگ کا چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور: (بادبان نیوز) مسلم لیگ ن کا چودھری نثار کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ، کیا چودھری نثار کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملے گا؟ لیگی قیادت اب تک حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری نثار کو ابھی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم چودھری نثار کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا امیدوار کھڑا نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ چودھری نثار قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔دوسری طرف راولپنڈی میں اپنے حلقہ کے علاقے چک بیلی میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ مجھ پر کوئی مشکل وقت نہیں ہے، عوام ساتھ ہیں، کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ 34 سال علاقے کی خدمت کی، ساتھ دینے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے25 جولائی کوآپ سیاسی مسافروں کوبے یارومددگارروانہ کریں گے، پچھلی دفعہ ایک لاکھ 38 ہزاراس دفعہ ایک لاکھ72 ہزارووٹوں سے جیتوں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved