Breaking News

وائٹ کالر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ ۔۔۔چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی دیمک سے بڑھ کر ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ گیلپ اور گیلانی سرویز کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں، عالمی اقتصادی فورم کے کرپشن پر سیپشن انڈیکس میں پاکستان 107 ویں نمبر آگیا ہے، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بدعنوانی، منی لانڈرنگ سے بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کو واپس لایا جائے گا، میگا کرپشن کی جانچ پڑتال، انکوائریز، تحقیقات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائےگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved