Breaking News

ورلڈ تک کپتان سرفراز ہی رہیں گے!!! احسان مانی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
ورلڈ تک کپتان سرفراز ہی رہیں گے!!!۔
احسان مانی نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ 

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرفراز احمد کپتان ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ افسوس کی بات ہے کہ ایک واقعے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ کپتان تبدیل ہورہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کا ریکارڈ بہت اچھا ہے ، سارا بورڈ ان کے ساتھ ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں سرفراز کپتان ہیں اور رہیں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ ہر سیریز کے بعد ٹیم میں کپتان سمیت سب کی پرفارمنس دیکھتے ہیں، ورلڈ کپ کے بعد سرفراز کی کپتانی کا جائزہ لیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved