Breaking News

ورلڈ کپ2015، انگلینڈ کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کے 150رنز پر 7کھلاڑی آؤٹ

 

ورلڈ کپ2015،انگلینڈکے 304رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ نے 7وکٹوں  کے نقصان پر 33.5اوور میں 150رنز جوڑ سکی ہے۔سکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ 17رنز پر گری جب میکلوڈ 4رنز پر اینڈرسن کی بال پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کولیمن 7رنز بنا کر ووکس کی بال پر مورگن کے ہاتھوں ٹیم کے مجموعی سکور47رنز پر آؤٹ ہوئے ، میکان فن کی بال پر 4رنز بنا کر بٹلر کے ہاتھوں 54رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔چوتھے کھلاڑی مومسن بھی 26رنز پرروٹ کی بال پر  پویلین لوٹ گئے  تب ٹیم کا مجموعی سکور 114رنز تھا۔کاؤٹزر 70رنز کی اننگز کھیل کے 26.3اوور میں 122کے اسکور پر معین علی کی بال پر ووکس کے ہاتھو کیچ آؤٹ ہوئے ۔ بریگٹن بھی 8رنز بنا کر ٹیم کا ساتھ 128رنز پر چھوڑ گئے وہ معین علی کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ڈیوی 9رنز پر فن کی بال پر 150رنز پر آؤٹ ہو گئے۔کراس  اورماجد حق وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے ہیں۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ 172رنز پر جب بل 54رنز پر برینگٹن کی بال پر گری۔معین علی ماجد خان کی بال پر 128رنز پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 201تھا ۔ بیلنس 35.1اور میں 10رنز پر ایمنز کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 203تھا۔روٹ ایک رنز بنا کر ڈیوی کی بال پر 203کے مجموعی سکورپرآؤٹ ہوئے ۔ پانچویں وکٹ 252کے مجموعی سکور پر گی جب ٹیلر 17رنز پر ڈیوی کی بال کا نشانہ بنے۔وارڈلا نے بٹلر کو 24رنز پر پویلین کی راہ دکھائی جب ٹیم کا رنز 297تھا۔ ساتویں وکٹ300 کے مجموعی سکور پرکپتان مورگن46رنز بنا کر ڈیوی کی بال پر مومسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور 49.2اوور میں 300پر ڈیوی کے ہاتھوں ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved