Breaking News

وزارت عظمیٰ کیلئے صرف عمران خان اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع

ملک کے 22ویں وزیراعظم کا انتخاب کل عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے صرف عمران خان اور شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی دو بجے تک وصول کیے گئے اور مقررہ وقت تک 2 ممبران قومی اسمبلی نے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

وزارت عظمیٰ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن کے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا جس کے دوران ایوان کی تقسیم سے قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے  گا۔

ہر امیدوار کے لیے قومی اسمبلی ہال میں ایک ایک لابی مختص ہوگی، جو رکن جس امیدوار کو ووٹ دینا چاہے گا اس لابی میں چلا جائے گا جس کے بعد اراکین کی گنتی کے بعد اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار ملک کا نیا وزیراعظم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved