وزیراعظم تین وزرا کی کارکردگی پر غیر مطمئن ۔۔۔ کارکردگی بہتر کرنے کے لئے مذید تین ماہ کی مہلت ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کو پرفارمنس میں بہتری کیلئے تین ماہ کی مہلت دیدی گئی۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے تین اہم وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تین ماہ کی ملت دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے فہمیدہ مرزا، خالد مقبول صدیقی اور محبوب سلطان کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے بین الصوبائی رابطہ، آئی ٹی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تین ماہ بعد تینوں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں مگر عمران خان ان کی بطور آئی ٹی منسٹر پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں۔