Breaking News

وزیراعظم نےسانحہ ماڈل ٹاؤن، کےبعدپیداشدہ صورتحال پرمعذرت کرلی

 

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر معذرت کرلی، وزیراعظم نے اپنا اہم پیغام وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد کے ذریعے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کو پیغام پہنچایا۔

حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پاکستان عوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے طاہر القادری کے کنٹینر پر پہنچے، خواجہ سعد رفیق بغیر کسی پروٹوکول کے پیدل سفر کرتے کنٹینر تک گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق نے وزیراعظم کا اہم پیغام طاہر القادری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد رفیق کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد ڈیڈ لائن ختم ہونے کا امکان ہے، ملاقات کے بعد خواجہ سعد رفیق اور علامہ طاہر القادری کنٹینیر سے باہر آئے، اس موقع پر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اللہ کو منظور ہوا تو بات چیت ضرور شروع ہوگی، طاہر القادری نے کہا بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کریں گے۔

میڈیا سے گفت گو میں رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ بامقصد، بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں، خواجہ سعد رفیق مذاکرات کی بحالی کیلئے طاہرالقادری کے پاس آئے، ہمارے مطالبات وہی ہیں جو پہلے تھے، مذاکرات میں کوئی کمی آئی ہے نہ ہی کوئی لچک۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved