Breaking News

وزیرخارجہ شاہ محمود سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی ملاقات

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی دفتر خارجہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ کو اپنے دورہ کابل سے آگاہ کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی اور وزیر خارجہ شاہ محمود کے درمیان مستقبل میں تعاون پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکی کاوشوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور افغان تنازعہ کے سیاسی حل کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس سے قبل امریکی نمائندہ خصوصی نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے بھی ملاقات کی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved