Breaking News

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی جانب سے دھرنے کی کال، سیاسی جماعتوں کا ردِعمل

کراچی شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ پر دہائی مچی تو مراد علی شاہ بھی اسلام آباد میں دھرنے کے پلان بنانے لگے۔ تحریکِ انصاف کے عمران اسماعیل نے وزیر اعلیٰ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 10 سال کراچی کو رلایا اور تڑپایا ہے۔

ادھر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے اقتدار کی مدت ختم ہو گئی۔ تو دھرنے کی باتیں ہونے لگیں۔
پی ایس پی کے آصف حسنین نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت بجلی بحران کی ذمہ دار ہے۔ کے الیکٹرک کی انتہائی خراب صورتحال ہے۔

ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اپنی ذمہ داری سے غفلت کی ہے۔ سندھ حکومت کو پہلے احساس کیوں نہیں ہوا؟ کراچی میں اس وقت بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گرمی کے اس جان لیوا موسم میں شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved