بادبان رپورٹ
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ایم ڈی پی ٹی وی کو خط، سخت ناراضگی کا اظہار
ایم ڈی پی ٹی وی کی بھاری تنخواہ کے باوجود خراب کارکردگی پر نالاں
پی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ کی کارکردگی چند ماہ سے انتہائی بری ہے۔ خط کا متن
حکومت پی ٹی وی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔ خط کا متن
پی ٹی وی کے اخراجات بڑھ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ ابھی تک کوئی بزنس پلان نہیں دے سکی۔
اگر معاملات جوں کے توں رہے تو پی ٹی وی کو بند کر نا پڑے گا۔
ایک دہائی میں پہلی بار پی ٹی وی سپورٹس پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ سیریز نہیں دکھا سکا۔
پی ٹی وی پی ایس ایل کی بولی بھی ہار گیا۔
پی ٹی وی انتظامیہ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کا مسئلہ بھی حل کرنے میں ناکام رہی۔
ایم ڈی سمیت چند افراد کی بھاری تنخواہوں پر تعیناتی کم تنخواہ والے ملازمین کے لئے بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔